پولیس مقابلہ

پھول نگر:پولیس مقابلہ یاساتھیوں کی فائرنگ ،بگھیانہ کلاں کے نواح سے نوجوان کی نعش برآمد

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)پولیس مقابلہ یاساتھیوں کی فائرنگ ،بگھیانہ کلاں کے نواح سے نوجوان کی نعش برآمد۔مرنے والا ڈاکو ہے پولیس کا مﺅقف۔دیہاتی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج۔

کوٹ ماجھی خاںکے رہائشی محمد سلطان کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کےلئے صبح7بجے ٹیوب ویل پر پہنچا تو جامن کے درخت کے نیچے24سالہ نوجوان کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی جس کی بابت وہ اطلاع دینے کےلئے تھانے جا تے ہوئے راستے میں پولیس مل گئی ۔بعدازاں پولیس تھانہ صدر نے بتایا کہ مرنے والا نوجوان گزشتہ روزشہر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا نوجوان ہے جو غالباً لوٹ مار کے مال کی تقسیم پر اپنے ساتھیوں سے جھگڑے میں اُن کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

فرنیچر شوروم مالک جن سے گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات ہوئی نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ مرنے والا نوجوان واردات میں ملوث تھا ۔پولیس مرنے والے نوجوان اور ورثاءکی شناخت کےلئے کوشش کررہی ہے تاہم اس ضمن میں بعض پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا ڈاکو قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمے میں چالان ہوچکاہے اس ضمن میں تمام حقائق جلد ہی منظر عام پر آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں