لاہور( عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو حالات پر امن رکھنے میں دلچسپی ہوتی تو پی ڈی ایم سے بات چیت کی جاتی ،پکڑ دھکڑ اور غیر جمہوری رویے قابل قبول نہیں۔
انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائی کر رہی ہے لیکن پی ڈی ایم حکومت کی کاروایوں کا مقابلہ کرے گی ،حکومت نے اداروں کو لیگی اراکین اسمبلی کے پیچھے لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل درآمد کریںگے ۔