چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں،صرف دشمنی لمبی چلاتے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آ باد (عکس آن لائن )چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، صرف یہ ہے کہ وہ دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔ زمین تنازع کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 زبانوں کا قتل کیا،اردو میں بتائیں ورنہ پوری انگریزی بولیں، چیف جسٹس نے آدھی اردو آدھی انگریزی بولنے پر وکیل کو ٹوک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں ملے گا،صرف دشمنی لمبی چلاتے ہیں۔ کہا مجھے نہیں لگتا بینچ میں اس بات پر اتفاق ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے جملے پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ ہم نے شوقیہ مقدمہ بازی کو بند کرنا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے معمول کے مقدمات سننا شروع کردیے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 3 رکنی بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے بینچ نے 3 کیسز نمٹا دیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سروس معاملے پر پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کردی، قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی جبکہ سی ڈی اے فائل چوری کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں