پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کر دی.
پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی تھی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔
اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں