نذیر چوہان

پولیس پر حملے کا الزام،نذیر چوہان و دیگر کیخلاف کیس میں مزید گواہان طلب

لاہور (عکس آن لا ئن) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، نذیر چوہان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے خلاف مزید گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، پراسیکیوشن نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، نذیر چوہان، سعد نذیر، عابد علی، رفاقت علی، حافظ رضوان، قاسم، فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ پیش کی گئی تھی۔یاد رہے کہ نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف 2022ء میں تھانہ چونگ میں پولیس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں