اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے جو کیا سو کیا، اپنوں نے بھی کم نہیں کیا، پولیس والوں کو بتایا کہ گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میں مزاحمت کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چودھری پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کے چھاپے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ہاتھوں پر زخم والی تصاویر کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی اور لکھا رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔چودھری سالک حسین کا کہنا تھا پولیس والوں کو بتایا کہ گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو میں مزاحمت کروں گا۔ایک اور ٹوئٹ میں چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو بھی ہیں نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر میں موجود ہیں، توڑ دو دروازہ، پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔
٭٭٭٭٭