لاہور(عکس آن لائن) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس وبا سے نکلیں، مریضوں سے متعلق حسن سلوک پر ہدایت جاری کردی ہیں، مریضوں کے علاج، آپریشن اور دیگر سہولتوں کا حساب لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج راولپنڈی میں 20 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، راولپنڈی میں کرونا وائرس کی پہلی لہر میں 2 ہزار 536 تک کیسز آئے تھے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیسٹ کے ساتھ ان کا علاج بھی کیا، اب تک ہمارے 26 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیںِ، 15 دن میں آر آئی یو بھی فعال ہوجائے گا بجٹ دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو صحت کی بہتر سہولتیں دینی ہیں، اس علاقے کا پہلا ڈینٹل کالج جلد بنایا جائے گا، ڈینٹل کالج پورے علاقے کو سہولتیں دے سکے گا۔ تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے 15 بیڈ راولپنڈی اسپتال کو دیے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے اس وبا سے نکلیں، مریضوں سے متعلق حسن سلوک پر ہدایت جاری کردی ہیں، مریضوں کے علاج، آپریشن اور دیگر سہولتوں کا حساب لیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت