پودوں

پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پرعمل کریں، ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ زیادہ سردی اورکورے کے باعث پودوں کے تنوں شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتاہے جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثرہوتی ہے اور شدیدسردی کی وجہ سے پودے مربھی جاتے ہیں اس لئے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پرعمل کریں۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ نئے چھوٹے باغات اور نرسریوں خصوصا آم کے پودوں کو کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتاہے اس لئے پودوں کوفوری طورپر ڈھانپ دیںٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طورپر ڈھانپاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کاشتکار کھاد والی پلاسٹک کی بوریوں سے پودوں کو ڈھانپ دیتے ہیں ایسی صورت میں بوریوں کا منہ نیچے سے کھلارکھیں اوردن کے وقت پودوں سے بوریاں اتاردیں جبکہ رات کو پودوں کو دوبارہ ڈھانپ دیں فصلاتباغات اور سبزیوں کی ہلکی آبپاشی کریں اور باغات میں پودوں کے تنوں کو بورڈ وپیسٹ لگائیںچھوٹی نرسریوں اور سبزیوں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں