لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب یونیورسٹی نے رملہ اشفاق دختر مرزا اشفاق احمد کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’زخم شدہ جلد کی صحتیابی کیلئے سٹیم سلز کی پرائمنگ ‘ کے موضوع پر،محمد عارف ولد محمد نواز کوبائیولوجیکل سائنسز (بائیوکیمسٹری) کے مضمون میں ان کے’انتہائی حدت پسند آرکیان پائیروکوکس فیوری اوسس کے ٹریپٹوفین کی بائیولوجیکل تیاری کے اہم اینزائم (انڈول 3۔گلیسرول فاسفیٹ سنتھیز) کی کلوننگ اور خصوصیات کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر،
صالحہ فاطمہ دختر نعیم محمد چوہدری کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’مسلم کثیر الازواجی خاندانوں میں اسلامی تصور ِ عدل بین الازواج کی عصری صورتحال ۔ایک تجزیاتی مطالعہ ‘ کے موضوع پراورشاہزیب خان ولد سردار احسان اللہ خان کوانگلش کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں انگریزی ادب کی ادارہ جاتی تشکیل ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔