پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔ دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے اپنے تمام شعبہ جات، کالجوں اور کیمپسز میں تعینات اساتذہ کیلئے اوورسیز پی ایچ ڈی سکالر شپ سکیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پالیسی کے مطابق یونیورسٹی کے نان پی ایچ ڈی اساتذہ سکالر شپ کیلئے اہل ہونگے۔ یونیورسٹی میں تین سال سے تعینات مستقل اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالر شپ دی جائیگی۔ سکالر شپ کی اہلیت کیلئے 40 سال سے کم عمر مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے اوورسیز پی ایچ ڈی سکالر شپ کا تفصیلی ضابطہ بھی جاری کردیا ہے۔ نان پی ایچ ڈی اساتذہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے سکالر شپ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں