پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور ( عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے مرینہ خورشید دخترخورشید احمدکوجیوگرافی کے مضمون میں’ڈیرہ غازی خان شہر ، جنوبی پنجاب ۔ پاکستان میں شہری تشکلیات اور زمین کی تزئین میں تبدیلیوںکا جائزہ’ کے موضوع پر،خلیفہ احمد معزولد خلیفہ احمد ندیم کوآرٹ اینڈ ڈیزائن (آرٹ ہسٹری )کے مضمون میں’قدیم دیواری دور سے جدید ترقی یافتہ لاہور تک کا سفر: تعمیراتی ثقافتی شناخت کی تعبیر نو ‘کے موضوع پر،طیبہ یوسف دخترمحمد یوسف کوکامرس کے مضمون میں’کیامارکیٹ کی بے ضابطگیاں اور کارکردگی ایک ساتھ وقوع پذیر ہوسکتے ہیں؟

مذہب پر مبنی اشاریوںکا تقابلی مطالعہ ‘کے موضوع پر،محمداسد اللہ مسعود ولدمقصود احمد کوایجوکیشن کے مضمون میں’خود منظم تعلیم اور تعلیمی تحریک کا ثانوی مدارس کے طلباء کی تعلیمی کامیابی پر اثرات کامطالعہ ‘کے موضوع پر اورمختاراحمد ولداحمد بخش کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں’خواندگی ذرائع ابلاغ اور ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات: پاکستانی نوجوانوں کا ایک تحقیقی مطالعہ’ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں