پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے اسد زبیر ولد ایف ایس زبیرکو ریاضی کے مضمون میں ان کے’ریشہ بصریات میں غیر مخطط سکروڈنگر مساواتوں کا مجرد صحیح حل ‘ کے موضوع پر،نیلم پری دختر خالد پرویز کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’تحجرالمفاصل کی روک تھام کیلئے مانع جانس کا ئینز اور بروٹن ٹائروسین کائینز کی تشکیل ‘ کے موضوع پر،سیدہ عاصمہ دلشاد دختر سید محمد دلشاد کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’پاکستان کی سرکاری جامعا ت میں معیاری تعلیمی عوامل اور طلباء کی تعلیمی کامیابی کے درمیان تعلق’ کے موضوع پر،عاصمہ حمید دختر عبد الحمید شہزاد کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’اینٹی ایچ آئی وی ، اینٹی ملیریل ، سائٹو ٹوکسائٹی ، ہیم بانڈنگ ، مالیکیولر ڈ اکنگ اسٹڈیز آف کوئینولین بیسڈ چالکونز ‘ کے موضوع پراورمحمد امین ولد محمد لطیف کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’شمالی پاکستان کے سوالک ہاتھیوں میں دندانی روغن کے تناقص سے ماحولیاتی تنائو کا تعین’ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں