پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور(عکس آن لائن )پنجاب یونیورسٹی نے عبدالروف ولدعبدالحمیدکوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’حیاتیاتی کمیت کا صنعتی فضلہ سے زہریلی دھاتوں کے آئنز/رنگوں کو جذب کرنا اور احیاء کے بعد دوبارہ استعمال میں لانے کا ایک مطالعہ ‘ کے موضوع پر،عمارہ تبسم دختر اصغر جمیل کوساؤتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا رتبہ اور کردار پنجاب میں عیسائیوں کا خصوصی مطالعہ (1947-2013)‘ کے موضوع پر،سمبل اصغر دختر محمد اصغرکوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’ ساتویں جماعت کے طلباء میں سائنس کے مضمون میں تنقیدی سوچ کی مہارت پیدا کرنے میں اعلیٰ درجے کے سوالات پر مبنی تدریس کی تاثیر کا جائزہ‘ کے موضوع پر،خرم گلزارولد گلزار احمدکوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’ ثانوی درجے کا طلباء کا ریاضی کے مضمون میں اہلیت کے لحاظ سے دیے جانے والے گریڈز کا بطور میعار، جائزہ‘ کے موضوع پر اورعائشہ الیاس دخترمحمد الیاس ملک کوا نوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’کچھ منتخب مقامی پودوں کے نچوڑ سے پھل مکھی کی روک تھام پر تحقیق ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں