لاہور( عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے الحاق کالجز کے یامیدواروں کے لئے پہلی مرتبہ داخلہ فارم آن لائن کر دیا۔یہ بات پنجاب یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات رؤف نواز نے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال تقریباً ایک لاکھ طلبا کے داخلہ فارم آن لائن وصول کئے جائیں گے،اب طلبا اور کالج انتظامیہ کو فارم جمع کرانے کے لئے یونیورسٹی نہیں آنا پڑے گا،
لحاق کالجز کے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس، بی کام پارٹ ون، ٹو ،ایم اے ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو،ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے ایل ایل بی پارٹ ٹو، تھری کے اورایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے پارٹ ون، ٹو اور تھری کے طلبا آن لائن فارم جمع کرائیں گے،آن لائن سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ الحاق کالجز کے چار سالہ بی ایس پروگرام کے طلبا پر رواں سال آزمایا گیا ہے، بی ایس چار سالہ پروگرام کے سات ہزار طلبا کا آن لائن فارم امسال جنوری میں لیا گیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ طلبا کی سہولت کے لئے امتحانی نظام کے دیگر شعبے بھی آن لائن کریں گے۔