لاہور(عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگریز سالانہ 2021 کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امیدواربرائے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگریز (ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارم ۔ڈی ، جنرل نرسنگ ، فاضل ، وفاق المدارس اور ایڈیشنل مضامین ) سالانہ 2021 کےلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم کی آخری تاریخ29جنوری 2021 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 30جنوری 2021تا10فروری 2021 تک فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسی طرح ایسو سی ایٹ ڈگری (سماعت سے محروم ) سالانہ2021 کے امیدواروں کےلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ10فروری 2021 ہے ۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ