لاہور(عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک، صغری بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی این ڈویلپمنٹ اورارفع کریم فائونڈیشن کے زیر اہتمام ‘ ایجوکیشن، سوشل انوویشن و سماجی ترقی: ارفع کریم کاخواب’ پرخصوصی سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر صغریٰ بیگم سنٹر فار ایجوکیشن پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سونیا عمر، چیئرپرسن ڈاکٹر عظمی عاشق ، ارفع کریم فائونڈیشن کی چیئرپرسن ثمینہ کریم،چیف ایگزیکٹیو آفیسر تابندہ اسلام ، ڈائریکٹر سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز ڈاکٹر روبینہ ذاکر ، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر کامران عابدم، چیئرمین شعبہ تاریخ ڈاکٹر محبوب حسین، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں ارفع کریم فیلو شپ پروگرام کا آغازکیا گیا جس کے تحت 50 سٹوڈنٹس کو سکالرشپس دی جائیں گی۔ارفع کریم فائونڈیشن نے اعلان کیا کہ ٹیچر ارفع آئی ٹی پراجیکٹ کا آغاز کریں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ڈویلپمنٹ سے آئوٹ آف سکول بچوں کو بھی تعلیم دی جا سکتی ہے۔