پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام الزائمربیماری بارے آگاہی واک

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ‘الزائمربیماری ‘کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ داؤد، الزائمرز پاکستان نیشنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین جعفری، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد نے الزائمر پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر صائمہ نے کہا کہ سیمینار کا مقصدالزائمر سے متعلق آگاہی اور مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مفت ڈے کیئر کی سہولت فراہم کرناتھا۔ انہوں نے ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر جعفری اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر خالد نے الزائمر بیماری کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں