پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ملتوی ہونے اور کورونا کے پھیلا کے مدنظر تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی سمیت الحاق شدہ کالجز کو بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بی ایس آنرز فرسٹ سمسٹر کے طلبا کے کورسز 15 اپریل تک مکمل کئے جائیں۔

پہلے سمسٹر کے امتحانات کے بعد دوسرے سمسٹر کی کلاسز شروع ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آن کیمپس ماسٹرز فرسٹ سمسٹر کے کورسز 30 اپریل تک مکمل کئے جائیں گے۔ کورسز مکمل ہوتے ہی فوری امتحانات لئے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے کورسز 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں جبکہ بی ایس اور ماسٹرز کے طلبا کو تھیسز/ریسرچ ورک جولائی تک جمع کرانے کی رعایت دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں