ڈینگی

پنجاب کے ہسپتالوں میں اسوقت ڈینگی کا کوئی مریض زیر علاج نہیں’سیکرٹری صحت علی جان خان

لاہور (عکس آن لائن) گز شتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے بتایا کہ نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 19نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض زیر علاج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 12ہو گئی، راولپنڈی میں 2،فیصل آباد میں 2، سرگودھا، گجرات اور وہاڑی میں ابھی تک ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں