لاہور (عکس آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے تین اضلاع کے ہائی رسک علاقوں میں 8 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلی بار بچوں کو انجکشن کے ذریعے پولیو سے بچا کی ویکسین لگائی جائے گی۔ لاہور میں 6 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں لاہور کے علاقے سمن آباد میں بچوں کو قطروں کے بجائے پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق اس بار پولیو کی ویکسین انجکشن کے ذریعے بچوں کو دی جائے گی۔آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہائی رسک علاقوں میں شروع کی گئی ہے۔ لاہور کی 87 سے زائد یونین کونسلز میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو انجکشن لگائے جائیں گے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شاہد نبی کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ بچوں میں قوت مدافعت جتنی بہتر ہوگی، اتنا ہی وہ پولیو سے لڑ سکیں گے۔انچارج انسداد پولیو پروگرام سندس ارشاد کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچا کے ٹیکے محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ ہی لگائے گا۔ ٹیکے محکمہ صحت کے مقرر کردہ ہیلتھ سنٹرز یا مخصوص سائٹ پر لگائے جائیں گے۔ بچوں کو پولیو سے بچا اور قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیو کے ٹیکے لگوائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ