پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کو فروغ دیاجارہاہے’پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور ( عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ فیوچرہیلتھ فورم جینسز2024میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرکامران خالد،پروفیسرڈاکٹربلقیس شبیر،پروفیسرڈاکٹرنورین اکمل،انسٹا کئیر ٹیکنالوجیزسے بلال امجد،ڈائریکٹرپی آئی ٹی بی نوشین اور مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر فیوچر ہیلتھ فورم جینسز2024کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباددیتا ہوں۔پوری دنیامیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو کامیابی کیلئے بنیادی جزو قراردیاجارہاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آرٹیفشل انٹیلی جنس کو فروغ دیاجارہاہے۔انسٹاکئیرٹیکنالوجیزکوسب سے پہلے کسی ایک ادارے میں اپنا جدید سوفٹ وئیرلانچ کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے مریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیداکی جاسکتی ہیں۔صحت کے شعبہ میں آئی ٹی سلوشنزکی اشدضرورت ہے۔ڈاکٹرزکمیونٹی کو علاج و معالجہ کے حصول کی خاطر لاکھوں روپوں مالیت کے سوفٹ ویئرز امپورٹ کرنا پڑتے ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطر سوفٹ ویئرڈیزائن کرنے پر انسٹاکئیرٹیکنالوجیزکی ٹیم کو شاباش دیتے ہیں۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران لاہورمیں سب سے پہلے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجارہاہے۔

پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرکامران خالدکااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سوفٹ وئیرمیں سرجنزکیلئے گائیڈلائنزکو شامل کرناچاہئے۔پروفیسرڈاکٹربلقیس شبیر نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سوفٹ وئیرکے ساتھ زیرتعلیم بچوں کو روشناس کروانابہت اہم ہے۔پروفیسرڈاکٹربلقیس شبیر نے کہا کہ سی ای او انسٹاکئیرٹیکنالوجیزبلال امجدکااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاکئیرٹیکنالوجیزنے ڈاکٹرزاورمریضوں کیلئے آسانی کیلئے جدید سوفٹ وئیرڈیزائن کیاہے۔

بلال امجد نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کی خاطر حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں