بہاول پور(عکس آن لائن) 31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گئیں۔یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔
کرونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے جبکہ 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے امکان ہیں۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دئے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناوئس ہوگا،فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔