لاہور (نمائندہ عکس)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو شہر کے تحفظ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پنجاب پولیس کے بہترین کاکردگی پر قوم اور ملک کا نام روشن کیا ،پنجاب کے ہر ضلع کو 50ریسکیو موٹربائیکس دے رہے ہیں، 20سال شریف خاندان نے حکومت کی ،کسی کو ایک پراجیکٹ کو بنانے کی ان کو توفیق نہیں ہوئی سوائے سیاست کرنے کے ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو شہر کے تحفظ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پنجاب پولیس کے بہترین کاکردگی پر قوم اور ملک کا نام روشن کیا،بیرون ملک سے آنے والے ایمبسڈرز بھی اس کا تذکرہ کرتے ہیں، مجھے حیرانگی اور دکھ ہے کہ یہیں سے ہم نے ابتداءکی تھی ، جب شہباز شریف غلطی سے وزیراعلیٰ بنا تو اس وقت یہاں ٹوٹی ہوئی گاڑیاں اور بس سٹینڈ ہوتا تھا ، اس کا خاتمہ کرکے بائیکرسروس کا آغاز کیا ، 20سال شریف خاندان نے حکومت کی ، کسی ایک پراجیکٹ کو بنانے کی ان کو توفیق نہیں ہوئی سوائے سیاست کرنے کے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان جتنی بار آئے اتنی دفعہ انہوں نے خرابی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ، پنجاب کے ہر ضلع کو 50موٹربائیکس دے رہے ہیں، تاکہ شہریوں کو تحفظ دیا جائے موٹرسائیکل ریسکیو سروس کا رسپانس ٹائم 4سے 5منٹ ہے ۔
یہ ہر بار بھیس بدل کر آتے ہیں اور جاتے ہوئے ڈالر بھی لے جاتے ہیں،چوہدری پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ پاک افواج اور ریسکیو اہلکاروں کے سیلاب متاثرین کی مدد کی ، اب سندھ کو بھی سیلاب کے بعد ریسکیو 1122کا ادارہ یاد آگیا ہے ، سانحہ ماڈل ٹاون میں بھی سب سے پہلے ریسکیو ٹیمیں بھیجی تھیں، سانحہ ماڈل ٹاون کے واقع پر رانا ثناءاللہ کو سزاءہونی چاہیے ، شریفوں نے طویل عرصے حکمرانی کی مگر پنجاب میں کبھی کوئی بہترکام نہیں کیا ، شریف برادران چاہتے تھے کہ منصوبے کو کس طرح بند کریں ، یہ لوگ ڈالر کو صحیح کرنے آتے ہیں پھر جاتے ہوئے سارے ڈالر لے جاتے ہیں۔