لاہور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کراپ رپورٹنگ سروس کے تخمینہ کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک کپاس کی 33 لاکھ66 ہزار گانٹھوں کا حصول کیا جا چکا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 64.4 فیصد زائد ہے۔مالی سال2022ـ23 کے دوران کپاس کی گانٹھو ں کی یہ تعداد 20 لاکھ47 ہزارتھی۔
اب تک کپاس کے ٹینڈے کا اوسط وزن میں 13.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.93 گرام ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے سال 2.59 گرام تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں تاحال کپاس کی اوسط پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں 48.1 فیصدزیادہ رہی۔کپاس کی اوسط پیداوار اب تک 11.76 من فی ایکڑ ہے جبکہ گزشتہ سال 7.94 من فی ایکڑ تھی۔