کورونا

پنجاب میں کورونا کی تشویشناک صورتحال،لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن( ر)محمد عثمان نے کہا کہ گوجرانوالہ کے 20، لاہور کے 5اور گجرات کے 3مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا، ان علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا،جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایاگیا ہے،

وہاں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ، دفاترنجی اور سرکاری بند رہیں گے تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس 24گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس،چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی، سمارٹ لاک ڈاﺅن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں