لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 97 کیس سامنے آگئے ، صوبے میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار827 ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کے 97 کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5827 ہوگئی۔
ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 768 زائرین سینٹرز، 1926رائیونڈ، 86 قیدیوں، 3048 عام شہری بھی شامل ہیںترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل 100 اموات ہوئیں،
پنجاب میں 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔ترجمان ہیلتھ کیئر کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں کرونا کے 77 ہزار 619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔