نمونیا

پنجاب میں نمونیہ سے مزید 12بچے انتقال کرگئے،رواں ماہ میں اموات کی تعداد 220ہوگئی

لاہور(عکس آن لائن)سخت سردی کے باعث نمونیہ کے کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورچوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیہ سے مزید 12بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گوجرنوالہ سے 3،راولپنڈی،بہاولپورسے 2،2بچوں کا انتقال ہوا،پنجاب سے 24گھنٹوں کے دوران 1077بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے،لاہور سے ایک روز کے دوران 251بچے نمونیہ میں مبتلا ہوئے،رواں ماہ نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 220ہوگئی ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جنوری کے دوران پنجاب سے 11,597کیسز رپورٹ ہوئے، والدین اپنے بچوں کوسردی سے بچائیں،حفاظتی ٹیکوںکا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔علاوہ ازیں سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق گز شتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے ۔

نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 22نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران لاہور اور اوکاڑہ سے ڈینگی کا ایک ، ایک مریض رپورٹ ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں