نمونیہ

پنجاب میں نمونیا کے باعث مزید 5 بچے چل بسے

لاہور( عکس آن لائن) پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ سردی کی شدت میں کمی کے باوجود تھم نہ سکا، 24گھنٹوں میں مزید 5بچے دم توڑ گئے۔

پنجاب میں نمونیا کے شدید پھیلاں سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 5 بچے چل بسے۔جاں بحق بچوں میں سے 2کا تعلق فیصل آباد جبکہ دیگر 3 کا تعلق ایک بہاولپور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے ہے۔7روز کے دوران یہ مرض نے 57پھولوں کی جان لے چکا ہے۔

رواں برس نمونیہ کے باعث پنجاب سے410اور لاہور سے65بچے جان سے جاچکے ہیں۔5بچوں کے چل بسنے کے علاوہ پنجاب بھر میں 24گھنٹے کے دوران مزید 717مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہورسے یہ تعداد 182 ہے۔صوبے میں رواں برس 30320بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں