نمونیا

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 3بچے جاں بحق

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3بچے نمونیا کے باعث دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں 3ماہ سے 4سال کے درمیان ہیں ۔ جن میں راولپنڈی سے 2اور لاہور سے ایک بچہ شامل ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 801مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 211مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی 15331بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔نمونیا نے سات روز کے دوران 79 پھولوں کی زندگی نگل لی، رواں برس اب تک 261بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں