لاہور (عکس آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے پرجرمانے کی خبروں کی تردید کردی اور کہاماسک نہ پہننے پر سزا یا جرمانے کاتعین ہونے پرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے پرجرمانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننے پرجرمانے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا اور نہ حکومت نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننے پرابھی قانونی سزا مقرر کی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے پرجرمانوں سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،
ہمسایہ ملک کے نوٹیفکیشن کوچندجگہ غلطی سے پاکستان کانوٹیفکیشن سمجھ کرچلایاگیا، ماسک نہ پہننے پرسزایاجرمانے کاتعین ہونے پرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا عوام کوروناوائرس کی روک تھام میں ذمہ دارنہ رویہ اپناکرحکومت کی مددکریں۔