لاہور(عکس آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں سرکاری و نجی اسکول 23مئی 2021تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18مئی 2021 کو اس حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اسکولوں کی بندش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول 23مئی 2021تک بند رہیں گے، فیصلہ کورونا کے پھیلاکی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ، 18مئی 2021کو اس حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ، انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ