رانا ثناء اللہ

پنجاب میں بدترین کرپشن کا دور ہے، ڈپٹی کمشنراورپولیس کے اعلیٰ افسر پیسے لیکر لگائے جارہے ہیں’رانا ثناء اللہ

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں ہونیو الے اجلاس میں تنظیمی امور سمیت مختلف سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پنجاب میں بدترین کرپشن کا دور ہے، ڈپٹی کمشنراورپولیس کے اعلیٰ افسر پیسے لیکر لگائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جبکہ عمران خان تین سال سے مسلسل ایک ہی تقریر کر رہے ہیں جس میں اپنی حکومت کی تعریف اور اپوزیشن پرتنقید کے سوا کچھ نہیں کیاجا رہا۔انہوںنے کہاکہ ستر سالہ تاریخ میں بدترین کرپشن موجودہ دور میں ہو رہی ہے.

جس میں حکومت نے مختلف ٹائوٹس بٹھائے ہیں جو پیسے لر کر سرکاری افسروں کے پوسٹنگ کے آرڈرز کروا رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیرون ملک کے حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ یہ بیان حقائق کے برعکس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کی مصروفیات کے بعدمسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف کی مشاورت سے لاہور کے صدر کا فیصلہ ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں