ایڈز

پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11080تک پہنچ گئی

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11080تک پہنچ گئی۔لاہور شہر میں رجسٹرڈ مریض سب سے زیادہ ہیں ۔ان میں 160مرد،15خواتین اور 5بچے بھی ایڈز کا شکار ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں انکشاف ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن حنا پرویز بٹ کے مطالبے پر محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت صوبہ بھر میں ایڈز کے 11080رجسٹرڈ مریض ہیں ۔

853 خواجہ سراء،9450ٹیکہ سے نشہ کرنے والے ،2578ٹرکرز اور 54654ٹی بی کے مریضوں کی سکریننگ 2019میں کی گئی،پنجاب کی 32جیلوں میں 36297قیدیوں اور عملے کی سکریننگ کی گئی ہے۔اس کے ساتھ حکومت اس وقت پنجاب کے 16اضلاع میں موجود 25ایڈز کے مراکز کے ذریعے فری سکریننگ ،کونسلنگ،فری لیب ٹیسٹ اور فری علاج کی سہولیتیں دے رہی ہے ۔ان سہولتوں کا دائر 2020سے پہلے تمام 36تک وسیع کیا جائے گا۔محکمے کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ساتھ پندرہ پی ایچ ڈی اور اکیس ایم فل سکالرز ایچ آئی وی پر ریسرچ کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں