لاہور (عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا،گورنرپنجاب کے پاس وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنرپنجاب کے پاس وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں اور گورنرکے پاس اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں، اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو ان پرآئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عطا تارڑ کی گیدڑ بھبھکیوں کا جواب انہیں مل ہی گیا ہوگا، وزیر اعلی پنجاب کونہ صرف ان کے ارکان بلکہ تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے، عوام کو عدم اعتماد وفاقی حکومت پر ہے، پنجاب اسمبلی کی بجائے ملک بھر کی عوام کے اعتماد کا فیصلہ کیا جائے۔