پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،مضر صحت نمکو تیارکرنے والی 4 فیکٹریاں سیل

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت نمکو تیار کرنے والی چار فیکٹریاں سیل کر تے ہوئے 32 من ناقص مال تلف کر دیا جس میں پکوڑیاں، چپس، سویاں اور رنگ ساز مصالحہ جات شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق نمکو تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 4 فیکٹریاں مضر صحت نمکو فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔عرفان میمن کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں سے 32 من ناقص مال تلف کیا گیا جس میں 900 کلو مضر صحت نمکو، 200 کلو پکوڑیاں، 100کلو چپس، 80 کلو سویوں سمیت کھلے رنگ اور مصالحہ جات بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ تمام کارروائیاں ڈوھلنوال مین بازار اور علامہ اقبال ٹان میں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں