پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مفت دودھ ٹیسٹ کرنے کا اعلان

صحت (عکس‌ آن لائن ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کے لیے نہ صرف دودھ کا مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا بلکہ شہری اس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی فوری حاصل کر سکیں گے۔
شہری فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ شہر کے داخلی راستوں پر موجود ملک ٹیسٹنگ موبائل لیب سے بھی دودھ کا فری ٹیسٹ کرا سکیں گے۔ محکمے کے مطابق موبائل لیب کی سہولت گجومتہ، مانگا، راوی، سگیاں، اڈہ پلاٹ اور موٹروے ٹول پلازہ پر دستیاب ہے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ سیمپلنگ ٹیسٹ کی سہولت چند دنوں تک مہیا کر دی جائے گی، اس سے پہلے دودھ ٹیسٹ کرنے کے گیارہ سو روپے وصول کیے جاتے تھے۔
شہری اب خود یہ جان سکیں گے کہ دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ اور دودھ کا ٹیسٹ صرف تین منٹ میں ہی ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں