لاہور (عکس آن لائن)پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے سائنس دانوں کی ٹیم کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی جگہ کا معائنہ کرے گی۔
پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف نے بتایا کہ فورنزک سائنس ایجنسی طیارہ حادثے میں جاں بحق افرادکی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی جائے حادثہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، 8 فرانزک سائنسدانوں پر مشتمل 3 ٹیمیں کراچی گئی ہیں۔ڈاکٹر طاہر اشرف نے بتایا کہ فرانزک ٹیمیں سیمپل اکھٹے کرنا شروع کریں گی، ٹیمیں میتوں، ان کے والدین، بہن، بھائی یا اولاد میں سے کسی ایک کے نمونے لیں گی۔