لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما و سابق وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کہا ہے کہ 17جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات ہم جیتیں گے، نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مونس الہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ (ق) لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی مہم کیوں نہیں چلا رہی یہ بات پی ٹی آئی سے پوچھیں،
سترہ جولائی کا الیکشن ہم جیتیں گے، مونس الہی نے کہا کہ سترہ جولائی کا الیکشن ٹھیک ہوگا تو پھر 22جولائی کا الیکشن بھی ٹھیک ہوگا۔