پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کی طرف سے نشترہسپتال کے لیے 10کروڑکے فنڈزمختص

ملتان (عکس آن لائن) حکومت پنجاب نے کوروناکے مریضوں اوران کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کے لیے درکار اشیاء کی خریداری کے لئے نشترہسپتال ملتان کے لئے 10کروڑروپے کے فنڈزمختص کئے ہیں ۔کورونا وائر س سے نمٹنے کے لئے جوائنٹ ایکشن میڈیکل کمیٹی کاآج ہنگامی اجلاس منعد ہوا،جس کی صدارت صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان کے علاوہ نشترہسپتال ،چلڈرن کمپلیکس ،کارڈیالوجی ہسپتال ملتان،کڈنی سنٹرملتان،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اورسوشل سیکورٹی ہسپتال کے ایم ایس صاحبان کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی سلیم لابر،واصف راں اورقاسم لنگاہ کے علاوہ پی ایم اے اوروائی ڈی اے کے نمائندے بھی شریک تھے ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ان فنڈز سے آڑھائی کروڑروپے کے ماسک اورپی پی ایزجبکہ ساڑھے سات کروڑروپے کی ادویات خریدی جائیں گی ۔

اس موقع پرصوبائی وزیرنے کہاکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔پوری دنیا میں کوروناٹیسٹ کی کٹس کی کمی ہے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کوآؤٹ ڈورزمیں مریضوں کے رش کوکم کرنے کے لئے آن لائن پورٹل بنانے اورکورونا کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ترجیحی بنیادوں پرکرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے ایم ایس صاحبان کو کہاکہ جن ہسپتالوں میں فنڈزکی کمی ہے اس سے فوری آگاہ کیاجائے،ایمرجنسی ضرورت کاسامان کانٹی جینسی فنڈزسے خریدکیاجائے ۔نشترہسپتال میں ڈاکٹرزکی کمی دورکرنے کے لئے واک ان انٹرویوکاسلسلہ جلد مکمل کیاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے رابطہ میں ہیں اوراگرضرورت پڑی توان ہسپتالوں کی خدمات بھی حاصل کریں گے۔ایم ایس نشترہسپتال نے بتایاکہ ان کے ہسپتال میں 5700فل باڈی کٹس دستیاب ہیں جبکہ ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے بتایاکہ دودن میں تین سومریضوں کوآن لائن چیک کیاگیا جبکہ ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال نے بتایاکہ ان کے ہسپتال میں آئسولیشن وارڈقائم کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں