عمر سرفرازچیمہ

پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی اتحادیوں کیساتھ کھڑی ہے،عمر سرفرازچیمہ

لاہور(نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 17 جولائی کی تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔

مشیر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے، پنجاب میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں