لاہور (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد پنجاب میں لاک ڈاون 21 اپریل تک جاری رہے گا، کوروناکا پھیلاوروکنے کیلئےلاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کورونا کا پھیلاو روکنے کےلیےپنجاب میں مرحلہ وار لاک ڈاون بڑھایا جائے گا تاہم لاک ڈاون کے دوران مزید صنعتیں کھولنےکی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔