پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلرز’ سب ڈیلرز’ ریٹیلرز کے لئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دیدیا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلرز, سب ڈیلرز, ریٹیلرز کے لئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے اس سلسلہ میں پرویزنل رجسٹریشن برائے کھاد لائسنس کے لئے درخواستیں مجوزہ فارم پر دفتر ہذا میں 30 جولائی 2022 تک وصول کی جائے گی خواہشمند کھاد ڈیلرز, سب ڈیلرز, ریٹیلرز حضرات مجوزہ درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی سند بورڈ سے تصدیق شدہ شناختی کارڈ مجوزہ بیان حلفی دوکان کا ملکیتی ثبوت یا کرایہ نامہ مجوزہ نقشہ گودام دوکان 4 عدد پاسپورٹ سائز رنگین تصاویر 3 عدد سیٹ گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق شدہ مقررہ تاریخ تک زیر دستخطی آفس میں جمع کروائیں پرویزنل رجسٹریشن برائے کھاد ڈیلرز لائسنس کے اجراء کے لئے کمپنی کی پہلی میٹنگ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں اس میٹنگ میں شامل نہیں کی جائے گی .

جس کے دوران لائسنس ہولڈر کو ٹریننگ حاصل کرنا ہو گی اور ریگولر لایسنس حاصل کرنا ہو گا بصورت دیگر پرویزنل لائسنس کینسل کر دیا جائے گا اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رضوان عامر خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیلرز بغیر لائسنس کھاد کے کام کا اھل نہیں ہو گا اور Foo کے تحت اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں