اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر انجمن تاجران نعیم میر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے،
اور 5 اگست تک عید کے موقع پر کاروبار بند کرنے کے حوالہ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی ہمارے ساتھ بیٹھ کر
بات کی گئی, یہ حکومت کا یکطرفہ فیصلہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار نعیم میر نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا
کہ دو سال گزرنے کو ہو گئے حکومت تجارت، معیشت اور تاجروں کے حوالہ سے اس طرح یکطرفہ فیصلے لے رہی ہے ،
معیشت کو تبارہ کر رہی ہے اور تاجر کو کنگال کر رہی ہے اور یہی حکومت کی پالیسی ہے کہ حکومت خود بھی بھیک مانگتی ہے.
اور وہ چاہتی ہے کہ پاکستان کا تمام تاجر طبقہ اور بز نس مین کلاس بھی بھیک مانگنے پہ لگ جائے، بدقسمتی ہماری یہ ہے.
کہ حکومت بھی کوروناکے پیچھے چھپ رہی ہے کیونکہ حکومت نالائق ہے ،نکمی ہے ، حکومت کے پاس کوئی کارکردگی نہیں ،
دو سالوں کے اندر حکومت نے سب کچھ ڈبو دیا ہے ، اب حکومت نان ایشوز کو ایشوز بناتی ہے ۔نعیم میر کا کہنا تھا کہ جب ریاست
یہ کام نہیں کرسکتی تو ریاست بار، بار ہمارے کام کو بند کرنا بند کرے، کیونکہ یہ جو عمل آپ کررہے ہیں اس کے پیچھے آپ کی
بدنیتی شامل ہے ، بدنیتی اس طرح شامل ہے کہ جب آپ دکانیں بندکرواتے ہیں ، چاہے وہ سمارٹ لاک ڈاؤن ہو، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کریں ،
جزوی کریں یا کسی بھی قسم کا لاک ڈاؤن آپ کرتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں پولیس اور انتظامیہ اپنی دیہاڑیاں لگاتی ہے ، وہ ہم سے
پیسے لیتی ہے ، ہمیں پیسے دے کر اپنا جائز کاروبارکرنا پڑتا ہے، اور کوروناکی آڑ میں یہ ساری کرپشن ہوتی ہے ، یہ چوری،
دھوکہ یہ فراڈ یہ کوروناکی آڑ میں ہوتا ہے ، بدقسمتی ہماری یہ ہے کہ حکومت بھی کوروناکے پیچھے چھپ رہی ہے ،
کیونکہ حکومت نالائق ہے ،نکمی ہے ، حکومت کے پاس کوئی کارکردگی نہیں ہے ، دو سالوں کے اندر حکومت نے سب کچھ ڈبو دیا ہے ،
اب حکومت نان ایشوز کو ایشوز بناتی ہے ۔ یہ نان ایشو تھا، کاروباری ہورہا ہے، دکانیں کھلی ہیں ، کورونا نیچے آرہا ہے.
اور انہوں نے یکدم ایک ایسا فیصلہ کیا کہ آج سارا میڈیا اور سارے لوگ اس فیصلے پر گفتگو کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے
کہ حکومت اپنے منصوبے میں کامیاب ہو گئی ، ایک طرف نان ایشو کو ایشو بنا دیا اور عوام اور میڈیا کی توجہ کسی اور جانب موڑ دی.
اور ساتھ ہی ساتھ اپنی دیہاڑیاں اور عیدی بنانے کا بھی منصوبہ بنا لیا کہ تاجروں سے اب جیبیں گرم بھی کریں گے ۔
فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا اور اپنی سیاست بھی چمکا لی ، سیاست اس طرح چمکا لی کہ پنجاب نے کیونکہ یہ اقدام پہلے اٹھا لیا ہے.
لہذا اب سندھ بھی اس کے پیچھے آئے گا اور دیگر صوبے بھی اس کے پیچھے آئیں گے