فیصل آباد (عکس آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے مختلف فیسوں میں 100 گناہ اضافہ کردیا،تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی فیس 11سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار چھ سو روپے کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اندرون ملک ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 24سو روپے اور بیرون ملک سے ڈگری تصدیق کی فیس چھ ہزار روپے کردی گئی۔رزلٹ آنے کے دس سال بعد تاریخ پیدائش کی فیس چھ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کی گئی ہے۔
نجی کالجز اور سکول کے انڈوومنٹ فنڈ کی فیس میں بھی 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سکول انڈوومنٹ فیس 35 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی ہے۔ کالجز کے الحاق کی فیس 90 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے۔نام میں تبدیلی کی فیس میں بھی سو گناہ اضافے سے طلبہ پریشان ہیں۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جارہا ہے۔