یوٹیلٹی سٹورز

پنجاب بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو میں تبدیل کر نے پر غور

لاہور(عکس آن لائن ) صوبہ بھر کے 36اضلاع میں یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو میں تبدیل کرکے انہیں پرائیویٹ لوگوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے حکومت نے اس کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی عدم فراہمی اور کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگی پر یوٹیلٹی سٹورز کو اشیا کی فراہمی بند کرنے کے باعث یوٹیلٹی سٹورز تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں کئی یوٹیلٹی سٹورز اشیا نہ ہونے پر بند پڑے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں پر کروڑوں روپے اضافی خرچ کرنا پڑرہے ہیں حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو میں تبدیل کرکے ان کا ٹھیکہ پرائیویٹ لوگوں کو دینے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ اخراجات سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں