نارووال(عکس آن لائن)پنجاب بھر میں بریسٹ فیڈنگ ویک 28 اگست سے شروع ہو گا۔
ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل برائے پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا نیکہاہیکہ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں دیگراضلاع کی طرح ضلع نارووال میں بھی ڈپٹی کمشنرنارووال کی سربراہی اورسی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدرکی زیرنگرانی بریسٹ فیڈنگ ویک منایاجائے گا،بریسٹ فیڈنگ ویک 28اگست سے 2ستمبرتک جاری رہے گا،
بریسٹ فیڈنگ کوکامیاب بنانے کے لییمحکمہ صحت کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،اس سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کے دوران ماں کے دودھ کی اہمیت اورافادیت کے بارے آگاہی کے ساتھ ساتھ حاملہ ماوں کو غذائیت سے بھرپورخوراک فراہم کی جائے گی۔اس سلسلہ میں25اگست کوڈی سی آفس کیکمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرصدارت ایک سیمینار کاانعقاد کیاجائے گا۔