پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن

پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کا پارٹنر سکولوں کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کا پارٹنر سکولوں کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ، مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔

پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبا کیلئے کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، 7 ہزار509 پارٹنر سکولوں کے طلبا میں میٹرک کی نئی کتابیں تقسیم کی جائیں گی پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے کمپیوٹر سائنس جماعت نہم اور مطالعہ پاکستان جماعت دہم کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

میٹرک کی درسی کتب کی تبدیلی کیلئے پارٹنر سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو کتابوں کی ڈیمانڈ 29 نومبر تک بھیجنے کی ڈیڈ لائن جاری کی ہے، پارٹنر سکول پیف کے آن لائن سسٹم میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرائیں گے، پیف حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی تبدیل کردہ نصاب کے مطابق نئی کتابیں لاگو کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں