پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کے ڈی جی کرپشن الزامات پر معطل

لاہور (عکس آن لائن )پنجاب اسمبلی کے ڈی جی عنایت اللہ لک کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے عنایت اللہ لک کی معطلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عنایت اللہ لک پر نئی بھرتیوں کے سلسلے میں کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لک نے اپنے بیٹے کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا، تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کا بیٹا میرٹ پر بھرتی ہوا یا پھر خلاف ضابطہ بھرتی ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں