لاہور( عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل پیرکو دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
اپوزیشن جماعتیں اپنے چیمبر میں بیٹھک کریں گی جس میں ایوان کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈ اجاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات پوچھیں جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی آرڈیننس اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور( ترمیمی) آرڈیننس ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔