شفقت چیمہ

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی ‘ شفقت چیمہ

لاہور ( عکس آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کے لئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو ہم بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر پنجابی فلمیں چلیں گی تو مجموعی طو ر پر فلم انڈسٹری بھی ترقی کر ے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں